Breaking News

کامیابی کی خواہش اور تڑپ کیسے بڑھایں؟

طارق بن زیاد کی کہانی سے تو ہر پڑھا لکھا مسلمان واقف ہے جب وہ سپین کو فتح کرنے کے لیے سپین کے ساحل پر اترے تو انہوں نے سارے جہازوں کو جلانے کا حکم دیا ان کے حکم پر سارے جہازوں کو جلا کر واپسی کا راستہ بند کر دیا گیا اور وہ کامیاب ہوئے جو فرد بھی اپنی کشتیاں جلانے پر آمادہ ہو گا وہ کامیاب ہوجائے گا ایسی خواہش کو burning desire کہتے ہیں ہر کامیابی اور کامرانی کا آغاز خواہش اور آرزو سے ہوتا ہے لیکن صرف عام خواہش اور آرزو سے کچھ حاصل نہیں ہوتا جب تک یہ خواہش بہت شدید اور بڑھکتی ہوئی نہ ہو اس کی مثال اس شخص جیسی ہے جو کہ پانی میں ڈوب رہا ہوں اس وقت اس کی سب سے بڑی خواہش یہی ہوگی کہ وہ کسی طرح ناک  پانی سے باہر نکالے اور سانس لے یہ ایک ایسی خواہش ہے جس کے لئے آپ ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہوں گے یعنی جوفرداپنی کامیابی کے لیے ہر چیز داؤ پر لگانے کے لئے تیار ہو تو کامیابی اس کے قدم چومے گی اگر آپ کو اپنے مقصد سے عشق ہے تو اس کا حصول کچھ بھی مشکل نہیں ہر قسم کی کامیابی کامیابی کی شدید خواہش سے شروع ہوتی ہے جاری ہے کمزور خواہش کمزور نتائج  پیدا کرتی ہے جس طرح تھوڑی آگ کم گرمی اور حدت پیدا کرتی ہے اور شدید خواہش بڑے نتائج پیدا کرتی ہے جس طرح شدید الاؤ بہت زیادہ  گرمی پیدا کرتا ہے جب آپ کسی چیز کو دل کی گہرائیوں سے چاہتے ہیں اور اسے حاصل کرنے کے لئے آپ کے دل میں شدید خواہش اور تڑپ ہے تو تمام کائنات آپ کی خواہش کی تکمیل میں آپ کی مدد گار ہو جاتی ہے خواہش جتنی شدید ہوگئی کامیابی اتنی ہی غیر معمولی ہو گی خواہش جتنی کمزور ہوگئی کامیابی بھی اتنی ہی معمولی ہوگی یاد رکھیں کی عظیم کامیابی صرف عظیم خواہش اور عمل سے ہی حاصل ہوتی ہے مقصد کے حصول کی خواہش تڑپ اور جوش وخروش کامیابی کا ایک لازمی جزو ہے اس کے بغیر کسی کامیابی کا تصور نہیں کیا جاسکتا بڑی کامیابی صرف وہی لوگ حاصل کرتے ہیں جن کے دلوں میں انہیں حاصل کرنے کی شدید خواہش اور تڑپ ہوتی ہے اور جو  کامیابی حاصل کرنے کیلیےدیوانے اور پاگل ہو جائیں تو وہ  اسے ضرور حاصل کر لیےگے گہری لگن اور جوش کے بغیر کوئی بھی بڑا مقصد اور گول حاصل نہیں کیا جاسکتاہے جاری ہے لوگ عموما علم کے حصول  کو ضرورت سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں علم اور ہنر تو فرد بعد میں بھی حاصل کر سکتا ہے بلکہ علم اور محنت کو خریدا بھی جا سکتا ہے ہمارے گاؤں میں ایوب نامی ایک لڑکا رہتا تھا جس نے  بمشکل میٹرک پاس کیا تھا مگر اس کے اندر کامیابی کی خواہش تھی اس کا سر پر باہر جانے اور کامیابی کا بھوت سوار تھا آٹھ دس سال کی کوشش کے بعد وہ باہر چلا گیا اور کامیاب ہوا اب وہ کروڑ پتی ہے بہت سے اہل علم اور ہنر مند اس کے ملازم ہیں یعنی اس نے علم و ہنر حاصل کرنے کی بجائے خرید لیا یعنی کسی فرد کی کامیابی کا فیصلہ اس کی قابلیت صلاحیت اورعلم نہیں بلکہ کامیابی کی شدید خواہش کرتی ہے تقریبا ہمیشہ کامیابی اور ناکامی میں بنیادی فرق خواہش کا ہوتا ہے خواہش ایسی ہو جو فرد کو مقصد کے حصول کے لیے بے چین کردیے کسی بھی قسم کی کامیابی کے حصول کے لیے بنیادی فرق علم کا نہیں بلکہ کامیابی کی شدید خواہش اور تڑپ کا ہے وہ فرد دنیا کا بہت بد قسمت انسان ہے جو کہ صاحب علم قابل ذہین فطین اور اپنے کام میں ماہر ہے مگر وہ آگے بڑھنے اور کامیابی کی خواہش اور تڑپ سے محروم ہے ایسا شخ کبھی بھی عظیم کامیابی حاصل نہیں کر سکتا اگر  کامیابی  کی جدوجہد میں آپ سب کچھ کھودیتے ہیں جاری ہے مگر آپ کا کامیابی کا جزبہ ,جوش ,خواہش اور تڑپ باقی ہے تو کچھ نہیں کھویا کیونکہ  اس کی مدد سے آپ  ایک بار پھرکامیاب  ہوجائیں گے یہ آپ کی  ناکامی کو کامیابی میں بدل دے گی لیکن اگر آپ کی کامیابی کی خواہش سرد پڑ گئی یا ختم ہوگئی تو آپ نے سب کچھ کھو دیا آپ کنگال ہو گئے ایک چیمپئن اور عام فرد کے درمیان بنیادی فرق کامیابی کی خواہش اور طرف ہوتا ہے ان کے اندر کامیابی کی خواھش عروج پر ہوتی ہے جبکہ عام آدمی اس سے محروم ہوتا ہے اگر آپ کے اندر کامیابی کی شدید خواہش اور تڑپ موجود ہے تو آپ خوش قسمت ہیں کیونکہ آپ کوئی بھی مقصد حاصل کرسکتے ہیں اس صورت میں یا تو آپ کامیابی کا راستہ پالیں گے یا خود بنا لیں گے اگر آپ کی کامیابی کی خواہش DO orDie یا swim or sinkکے درجے کی ہے تو پھر دنیا کی ہر کامیابی آپ کے قدموں تلے ہوگی 

کامیابی کی خواہش کو بڑھانے کے طریقے

 آپ کی کامیابی کا فیصلہ آپ کی کامیابی کی خواہش نے کرنا ہے نا کہ  ذہانت اور ڈگری نے گہری لگن اور جوش کے بغیر کوئی بھی بڑا مقصد حاصل نہیں کیا جاسکتا جوش اس آگ  طرح ہیں اگر اس مسلسل نہ جلایا جائے اور اس میں تازہ لکڑیاں نہ ڈالی جائے تو یہ ٹھنڈی پڑ جاتی ہے لہذا کامیابی کی خواہش کو مسلسل بڑھانے کی ضرورت ہے اگ آپ عظیم کامیابیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس آگ کو کبھی بجھنے نہ دے  تیز کریں اگر جوش اور کامیابی کی خواہش کو مسلسل تازہ نہ کیا جائے تو یہ ختم ہو جاتی ہے اور فرد کامیابی کے راستے میں ہی دم توڑ دیتا ہے ہے
 مندرجہ ذیل طریقوں کی مدد سے آپ اپنی کامیابی کی خواہش،تڑپ اور جوش وخروش کو ہمیشہ تازہ رکھ سکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کی کامیابی یقینی ہوجائے گی 
1
۔ اپنے مقصد اور گول کو ہر وقت اپنے سامنے رکھیے اٹھتے بیٹھتے انتظار کرتے ہر وقت اس کے بارے میں سوچے حتیٰ کہ یہ آپ کے لاشعور کا حصہ بن جائے پھر لاشعور  اس کے حصول کے ذرائع اور راستے خود ہی تلاش کر لیتا ہے 
2
۔ اپنے گول  کو حاصل کرنے کے منصوبے کی سٹیٹمنٹ کو روزانہ صبح اور رات کو سوتے وقت کم از کم تین چار بار پڑھیں مثلاً  اس ٹیسٹ میں میں اوّل آؤں گا اس کے لئے مندرجہ ذیل کام کرونگا 1 ..... 2.......3....وغیرہ دن میں تین بار پڑھا جائے تو زیادہ موثر ہوگا 
3
۔ کامیاب لوگوں کی سوانح عمریوں کا مطالہ کریں اس سے بھی انسان بہت پر جوش ہوجاتا ہے
 4
جاری ہے ۔ کامیاب اور پرجوش لوگوں سے ملے ان کی صحبت اختیار کریں ناکام اورمایوس  اور منفی سوچوں کے ماہر افراد سے دور ہی رہیں جنہوں نے زندگی میں خود بھی کچھ نہیں حاصل کیا ہوتا اور دوسرے لوگوں کو بھی کامیاب ہوتے نہیں دیکھ سکتے یہ لوگ یہ بتانے کے بڑے ماہر ہوتے ہیں کہ کوٸ شاندار پراجيکٹ کیوں 
کامیاب نہیں
 5
۔ کامیابی کی خواہش کو تازہ رکھنے کا ایک موثر ذریعہ  یہ بھی ہے کہ سب سے پہلے  جوش دلانے والی  موسیقی مثلاً ترانے  تلاش کریں اس کو ہیڈ فون کے ذریعے پندرہ بیس منٹ کے لئے روزانہ سنیں ترانہ سنتے وقت تصور کریں کہ آپ کامیابی حاصل کر چکے ہیں تصویر رنگین بڑی قریب صاف روشن اور مکمل ہو تصویر کو اس طرح دیکھیں جیسے آپ اسے اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں اپنی صبح کا آغاز اس مشق سے کریں یہ مشق آپ لیٹے لیٹے بھی کر سکتے ہیں موسیقی بدلتے رہیں ورنہ ایک ہی موسیقی کے اثرات آہستہ آہستہ ختم ہو جاتے ہیں بہتر تو یہی ہے کے  اسے ہیڈ فون کے ذریعے سنے ہیں تاہم اس کے لیے عام ٹیپ ریکارڈ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اگر یہ مشق رات سوتے وقت بھی کر لی جائے تو زیادہ موثر ہوگی
 7
۔جب بھی آپ کو اپنی خواہش  بڑھانے کی ضرورت محسوس ہو تو کسی پرسکون جگہ بیٹھ جائے جسم کو ریلیکس کریں اور آنکھیں بند کر لیں چند لمبےسانس لیں پھر تصور  کریں کہ آپ  ایک سینما ہال کے اندر بیٹھے ہیں اور سکرین پر اپنے آپ کو کامیابی کے تمام فوائد سے لطف اندوز ہوتے  دیکھیں تصویر رنگین شوخ واضح قریب اور بڑی ہو  

8۔ 
چھوٹی چھوٹی کامیابیوں پر اپنے آپ کو انعام دیں کسی پسندیدہ  جگہ کھانا کھائیں تفریح کریں  دوستوں کو پارٹی دیں اپنے لئے کچھ خریدے مثلا کپڑے اور کتابیں وغیرہ کوئی بھی ایسی چیز کریں جو آپ کو لطف اور خوشی دے 
9۔ اس حوالے سے ایک موثر طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ اپنے گول کو 21 دن کے لیے ایک ہی نشست میں روزانہ پندرہ بار لکھے فقرا  حال یا حال جاری  میں ہوں مثلا میں 4 لاکھ روپے ماہانہ کما رہا ہوں کچھ ماہرین  اس فقرے کو مستقبل میں تاریخ کے ساتھ لکھتے ہمیں جسیے میں سالانہ امتحان میں 90 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کروں گا  یہ مشق پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں مکمل ہو جاتی ہے بار بار لکھنے سے لاشعور میں ثبت ہو جاتا ہے جاری ہے پھر اس سے ایک تو انسان کی کامیابی کی خواہش میں اضافہ  ہوتا ہے دوسرے لاشعور کی مدد کی وجہ سے گول جلد اور آسانی سے حاصل ہو جاتا ہے ہے

No comments