فلسطینی شہریوں کی پکڑ دھکڑ کے ساتھ انہیں قبلہ اول آنے سے روکنے کے لیے ان کی شناخت پریڈبھی کی گئی
اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کے باوجود50 ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصی میں نماز جمعہ ادا کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف نے بتایاکہ فلسطینی نمازیوں کی مسجد اقصی آمد کا سلسلہ جمعہ کو علی الصباح ہی شروع ہوگیا تھا۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے مسجد اقصی کے اطراف میں تعینات کی گئی تھی۔قابض فوج نے پرانے بیت المقدس اور اطراف میں بڑی تعداد میں فوج اور پولیس نے فلسطینیوں کو مسجد اقصی میں آنے سے روکنے کی کوشش کی۔ فلسطینی شہریوں کی پکڑ دھکڑ کے ساتھ ساتھ انہیں قبلہ اول آنے سے روکنے کے لیے ان کی شناخت پریڈ کی گئی۔دوسری جانب مسجد اقصی کے امام نے قبلہ اول میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ مسجد اقصی تاریخ کے خطرناک اور فیصلہ کن موڑ سے گذر رہی ہے۔ انہوں نے مسجد اقصی کے نماازیوں پر اسرائیلی عدالتوں کی طرف سے پابندیوں کے نفاذ کی مذمت کی اور کہا کہ قبلہ اول صہیونی عدالتوں سے بالا تر ہے۔
اسرائیلی پابندیاں توڑ کر 50 ہزار فلسطینی قبلہ اول پہنچنے میں کامیاب
Reviewed by 56نیوز
on
February 29, 2020
Rating: 5
No comments