Breaking News

شمالی وزیرستان آپریشن میں 2 فوجی شہید ، 9 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر


انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ اتوار کے روز شمالی وزیرستان کے علاقے خیصورا اور ڈسالی میں خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن (آئی بی او) کے دوران نو دہشت گرد ہلاک اور دو فوجی شہید ہوگئے۔

 آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں قابل اعتماد معلومات پر انٹلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔

 "علاقے کی صفائی کے دوران؛  دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین فائر ایکسچینج ہوا۔  نتیجہ کے طور پر ، نو دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔  جب کہ ، دو فوجیوں نے شہادت کو گلے لگا لیا اور پانچ زخمی ہوگئے۔

 آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے کی تلاشی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

 شہید ہونے والے دو فوجیوں میں سے لانس نائک عبدالوحید کا تعلق مظفر آباد سے تھا ، جبکہ سیپائے سکم داد کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔

No comments