Breaking News

چین کے دورے سے واپس آئے منگولیا کے صدر کو اپنے ہی ملک میں تنہا کردیا گیا

صدرخلتماگین بٹولگا کو وفد سمیت ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا، وہ وفد کے ہمراہ چین کے دورے سے لوٹے تھے
 چین کے دورے سے واپس آئے منگولیا کے صدر کو اپنے ہی ملک میں تنہا کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ صدرخلتماگین بٹولگا کو وفد سمیت ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا، وہ وفد کے ہمراہ چین کے دورے سے لوٹے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ منگولیا کے صدر نے اپنے دورہ میں میں صدر شی جنگ پن سے ملاقات کی، دونوں نے آپس میں کرونا واٸرس سے متعلق بات چیت کی۔

واضع رہے کرون واٸرس کے باوجود بھی منگولین صدرخلتماگین بٹولگا نے اپناچین کا دورہ منسوخ نہیں کیا تھا تاہم اس وقت ہی فیصلہ کرلیا گیا تھا کہ وطن واپسی پر صدر اور وفد کو حفاظتی تدابیر کے تحت 14 دن کیلیے آئسولیشن میں رکھا جائے اور ضروری ٹیسٹس بھی کروائے جائیں۔
دوسری جانب چین میں کورونا وائرس نے مزید 47 افراد کی جان لے لی، جس کے بعدچین میں اس وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 835 ہو گئی ہے جبکہ اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے مزید 427 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 79 ہزار 251 ہو گئی ہے۔ جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے 594 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد، مجموعی تعداد 2 ہزار 931 ہو گئی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس سے 17 اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور وائرس سے متاثرہ 650 کیسز سامنے آ چکے ہیں، جس کے بعد امریکا نے شہریوں کواٹلی کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزراء اور مندوبین کو آئندہ ماہ نیو یارک میں اجلاس ملتوی کرنے کی تجویز دی ہے۔  نیویارک میں یو این کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کا اجلاس 9 مارچ سے 20 مارچ تک ہونا شیڈولڈ ہے جس میں تقریباً 7 ہزار سے زائد افراد شریک ہوتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ فوری ایکشن ہی بیماری کو پھیلنے سے روک سکتا ہے، کورونا وائرس کے کیسزچین کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی سامنے آرہے ہیں۔ادھر جاپانی وزیرِ اعظم نے پبلک اسکولوں کی عارضی بندش کا اعلان کیا ہے، انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ جاپان بھر میں اسکول 2 مارچ سے اسپرنگ بریک تک بند رہیں گے۔

No comments