امتحان کا خوف کیسے ختم کریں
عمبرین بی اے کی طالبہ تھی خوب ذہین بچی تھی مگر امتحان کی بہترین تیاری کے باوجود خوف کی وجہ سے اسکی کارکردگی اچھی نہ تھی نتیجہ امتحان میں فیل ہو گٸی میرے پاس امتحان کے خوف کے علاج کے لیے آٸی چند سیشن کے بعد اسکا یہ خوف ہمیشہ کے لیے ختم ہو گیا بہت سے طالبعلم بھرپور تیاری کے باوجود امتحان کے خوف کی وجہ سے زیادہ نمبر حاصل نہیں کر سکتے اس خوف کو مندرجہ ذیل طریقوں کی مدد سے کم اور ختم کیا جا سکتا ہے
1. امتحان سے ایک ہفتہ پہلے صبح اور شام چند منٹ کے لیے یہ مشق کریں آرام سے کسی جگہ بیٹھ جاٸیں آنکھیں بند کر لیں 10 لمبے سانس لیں اور تصور کریں کہ آپ آسانی اور سکون سے امتحان دے رہے ہیں آپ کو پورا پرچہ 100 فیصد آتا ہے آپ پرچے کو جوش و خروش سے حل کر رہے ہیں ،
2.کمرہ امتحان میں پرچہ شروع ہونے سے پہلے پہنچ جاٸیں سوال نامہ ملنے سے پہلے اپنی سیٹ پر بیٹھ کر مذکورہ بالا مشق کریں ۔
3.کمرہ امتحان میں اپنے ساتھ چیونگم لے جاٸیں پرچے کے پہلے گھنٹے میں چیونگم کو چباتے رہیں ریسرچ سے معلوم ہوا ہے کہ پہلے گھنٹے میں پیپر کا پریشر زیادہ ہوتا ہے جو بتدریج کم ہوتا جاتا ہے چیونگم چبانے سے بھی خوف بقدر کم ہو جاتا ہے اور دھیان بھی بٹ جاتا ہے اس طرح پرچہ اچھا ہو جاتا ہے۔
4.پر چہ شروع ہونے سے 15 منٹ پہلے منہ ہاتھ اچھی طرح دھو لیں یا وضو کر لیں اس سے بھی خوف ختم یا کم ہو جاتا ہے۔

No comments