Breaking News

ایس ایل کیلئے گلوکار علی ظفر کے نئے گانے کوریلیز نہ کیا جائے ، شہری کی درخواست پر پیمراکونوٹس جاری

 سول عدالت نے پی ایس ایل سیزن پانچ کے لئے معروف گلوکارعلی ظفر کی طرف سے نئے گانے کوریلیز کرنے سے روکنے کی درخواست پر پیمراکونوٹس جاری کرتے ہوئے 2 مارچ کو جواب طلب کرلیا۔سول کورٹ کے جج کامران کرامت نے سماعت شہری رانا رضوان نے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ پاکستان میں کئی سالوں بعد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی ہے۔علی ظفر اور علی عظمت کے گانے کے تنازع سے پاکستان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔’’تیار ہو کے نام ‘‘سے پہلے ہی پی ایس ایل 5 کا گانا ریلیز ہو چکا ہے۔عدالت پی سی بی کو علی ظفر کے نئے گانے کی ریلیز سے روکنے کے احکامات جاری کرے۔۔

No comments