Breaking News

ڈیل اسٹین پی ایس ایل کھیلنے پاکستان نہیں آٸیں گے ۔ کیوں ایسی خبر جس نے  ہر    پاکستانی کورنجیدہ کردیا
 لاہور:جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار ہونے کے بعد اب معروف فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی عدم شرکت کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین کی انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے نیشنل ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں جو پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے آغاز سے صرف 4 روز قبل ختم ہو گی جبکہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز 21 فروری سے شروع ہو کر26 فروری تک جاری رہے گی جس کے بعد پروٹیز نے بھارت کا دورہ بھی کرنا ہے۔ ڈیل سٹین کو اگر آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا تو اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ ڈیل سٹین ابھی جنوبی افریقہ کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں اور بھارت کیخلاف سیریز بھی ون ڈے میچز پر مشتمل ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے بعد ان کی مصروفیات ختم ہو جائیں گی اور وہ 26 فروری سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرنے کیلئے آزاد ہوں گے۔

No comments