لاہور قلندر نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی😜
جیتے ہوے میچ ہارنا کوئی لاہور قلندرز سے سیکھے۔ یا یوں کہیں کہ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنا لاہور قلندر سے سیکھے۔ اتنا اچھا سکور کیا۔ دو وکٹیں بھی جلدی لیں اور پھر نوبال پر ایک یقینی وکٹ گنوا دی۔ ایک کیچ پر اپیل ہی نہیں کی۔ پھر جب جب جب شاہین نے آؤٹ کئے تب تب دوسرے باولرز اسلام آباد کو میچ میں واپس لے آئے۔ اور آخری وکٹ پر جو ہوا اس کا تو کیا ہی کہنا
کیا دن تھا شاداب اور موسی کے لئے۔ شادی نے پہلے باؤلنگ اور پھر بیٹنگ میں جو کیا اس نے حفیظ اور شاہین کی شاندار کارکردگی کو دھندلا دیا۔ شاداب نے پی ایس ایل سے پہلے ہی نمبر چار پر کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور آج جب موقع ملا تو دونوں ہاتھوں سے فایدہ اٹھایا۔
لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے بہت دفاعی فیلڈ سیٹ کی۔ آخری وکٹ پر بھی فیلڈرز باونڈریز پر تھے۔ اس مائینڈ سیٹ سے کھیلنے والی ٹیم نہیں جیت سکتی
میرے خیال سے لاہور کے ہارنے کی وجہ نا اہل کپتان ہےآپ کا کیا خیال ہے اپنی راۓ کا اظہار کمنٹ سیکشن میں کیجیے۔



No comments