Breaking News

پاکستان نے ایک اور میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا


راولپنڈی  پاکستان نے فضا سے زمین اور سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے فضا سے مار کرنے والے کروز میزائل رعد ٹو کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ رعد ٹو میزائل 600کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ میزائل زمین اور سمندر میں بھی مار کرسکتا ہے۔
ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی اور چیئرمین نیسکام ندیم ملک نے بھی کامیاب تجربے کا معائنہ کیا۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی جی سٹریٹجک پلان ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی نے کہاکامیاب تجربے سے پاکستان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔
دفاع وطن کی جانب ایک قدم مزید آگے بڑھنے اورکامیاب پر صدرپاکستان عارف علوی, وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے انجینئرز ، سائنسدانوں اور دیگر افسران کو مبارکباد دی ہے۔

No comments