لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے میچ کیلئے گراونڈ میں وکٹ پر سے کورز ہٹا دیے گئے
راولپنڈی میں بارش تھم گئی، میچ کے جلد آغاز کا امکان، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے میچ کیلئے گراونڈ میں وکٹ پر سے کورز ہٹا دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والا میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 2020ء کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم راولپنڈی میں گزشتہ رات سے ہونے والی موسلا دھار بارش نے شائقین کرکٹ کو پریشان کردیا ہے، آج رات 8 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور2017ء کی پی ایس ایل چیمپئن پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا جانا ہے تاہم گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری تھا۔بارش کے باعث پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے گراؤنڈ میں پانی کھڑا ہوگیا تاہم گراؤنڈ انتظامیہ نے پچ کو کورز سے ڈھانپ رکھا ، جبکہ سٹیڈیم میں نکاسی آب کے لیے ٹیمیں متحرک ہیںبتایا گیا ہے کہ راولپنڈی میں بارش رک چکی ہے اور گراونڈ میں وکٹ پر سے کورز ہٹا دیے گئے ہیں۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ میچ کا جلد سے جلد آغاز ہو جائے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کو راولپنڈی میں ہونے والے میچز بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ میدان اور پچ کی کنڈیشن دیکھ کر میچز کے انعقاد یا منسوخی کا فیصلہ کیا جائے گا، شائقین کرکٹ کے جوش و جذبہ کا اندازہ ہے لہذا میچ کے انعقاد کی ہر ممکن کوشش ہے۔
راولپنڈی میں بارش تھم گئی، میچ کے جلد آغاز کا امکان
Reviewed by 56نیوز
on
February 28, 2020
Rating: 5
No comments