جمعے اور ہفتے کو موسم بہار کی پہلی بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق 28 اور 29 فروری کو اسلام آباد، بالائی پنجاب، کے پی کے اور کشمیر میں بارش ہوگی، گلگت بلتستان اور ہنزہ میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ، پوٹھوہار کے بارانی علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
میانوالی، خوشاب، بھکر ، سرگودھا، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، شیخوپورہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے اور ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، کوئٹہ اور پشین میں بھی میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


No comments