کبڈی ورلڈ کپ فائنل ،پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
لاہور :کبڈی ورلڈ کپ 2020میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد
روائیتی حریف بھارت کو شکست دے دی جس کے ساتھ ہی پاکستان پہلی بار کبڈی کا چیمپین بن گیا ۔پنجاب سٹیڈیم میں ہونے والے کبڈی کے سب سے بڑے ٹاکرے میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اپنی پوری جان لگا دی اور مقابلے کے دوران کبھی بھارت تو کبھی پاکستان برتری حاصل کرتا رہا تاہم سنسنی خیز مقابلے کے اختتام پر پاکستان نے 43 پوائنٹس بنائے جبکہ بھارت نے 41 پوائنٹس بنائے اس طرح کلوز مارجن سے پاکستان کبڈی کا چیمپین بن گیا ۔میچ جیتنے کے بعد قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں نے میدان میں چکر لگا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔


No comments