Breaking News

ترکی کے ساتھ کشیدگی، روس نے 2 بحری جنگی جہاز بحیرہ روم میں بھیج دیے

 روس نے کروز میزائلوں سے لیس 2 بحری جنگی جہاز بحیرہ روم میں شامی ساحلی علاقے میں بھیج دیے ہیں۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ جنگی بحری جہاز بحیرہ اسود سے بحیرہ روم بھیجے گئے ہیں۔جنگی بحری جہازوں کی تعیناتی شامی صوبے ادلب میں دمشق فضائی کارروائی میں 33 ترک فوجیوں کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں عمل ہیں آئی ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ ترکی ادلب میں حکومت مخالف باغیوں کی مدد میں مصروف ہے جبکہ شامی فورسز اس علاقے میں مسلسل پیش قدمی کر رہی ہیں۔

No comments